1 مارچ 2014 - 20:30
بين الاقوامي خوارزمي فسٹيول سے صدرمملکت کا خطاب

صدرمملکت نے استعمار کو ملکوں کي پسماندگي کا ذمہ دار قرار ديا ہے -

ابنا: صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے اتوار کو ستائيسويں بين الاقوامي خوارزمي سائنس فسٹيول کي افتتاحيہ تقريب سے خطاب ميں اسلامي انقلاب کو ايران ميں سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان ميں  پيشرفت کا سرآغاز قرار ديا-انہوں نے سائنس و ٹيکنالوجي ميں ملکوں کي عدم پيشرفت کا ذمہ دار سامراجي طاقتوں کو قرار ديا اور کہا کہ ايران کے عوام نے اپنے اسلامي انقلاب کے ذريعے علم و دانش ، تحقيقات اور سائنس وٹيکنالوجي کے ميدان ميں ترقي وپيشرفت کے دور کا آغاز کيا -صدر مملکت نے، مغرب کي غير قانوني پابنديوں کے باوجود پر امن ايٹمي ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ايران کي پيشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے انہيں حالات ميں نيوکليئر ميڈيسن، نينو ٹيکنالوجي، بائيو ٹيکنالوجي اور خلائي ٹيکنالوجي سميت سائنس و ٹيکنالوجي کے مختلف ميدانوں ميں بہت اچھي ترقي و پيشرفت کي ہے -انہوں نے کہا کہ يہ بہت افسوسناک بات ہے کہ بڑي طاقتيں علم و دانش نيز سائنس و ٹيکنالوجي سے دوسروں پر تسلط جمانے اور ترقي و پيشرفت پر اپني اجارہ داري قائم کرنے کے ايک وسيلے کے عنوان سے کام لينا چاہتي ہيں -صدر مملکت نے بين الاقوامي قوانين کے مطابق  پر امن ايٹمي ٹيکنالوجي کو ہر ملک کا حق بتايا اور کہا کہ بعض ممالک ان قوانين کي پابندي نہيں کرتے -انہوں نے کہا کہ اسلامي نقطہ نگاہ سے علم ودانشن اور سائنس ٹيکنالوجي کو سرحدوں ميں  محدود نہيں رکھا جاسکتا -......./169